حکمرانوں نے عوام کا خون چوسنے کے سوا کچھ نہیں کیا، سیاسی رہنما

July 02, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی ،خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل سیکرٹری حماد اظہر،سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اضافے کو فوری واپس لیا جائے ناجائز حکمرانوں نے غریب عوام کا خون چوسنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول، ڈیزل بم گرا دیا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی بدترین غلامی میں ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے۔ عالمی ساہوکاروں کے غلام حکمران ڈالروں اور اپنی عیاشیوں کیلئے بے تحاشہ مہنگائی اور مختلف ٹیکسوں کے ذریعے عوام کا معاشی قتل کررہے ہیں ۔