ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 33 گرفتار

July 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اشتہاریوں سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے،تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانات میں دو امیدوار نقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے،پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افرادکے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ چہلیک نے ملزم ذولفقار سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عارف سے 15 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم وقاص سے 15 لیٹر شراب ، ملزم شاہد سے 15 لیٹر شراب، ملزم سلیم سے 30 لیٹر شراب اور ملزم تنویر سے 5 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم داؤد سے 30 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم داؤد سے 10 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم یوسف سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی دریں اثنا ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تھانہ چہلیک نے ملزم عثمان سے پسٹل معہ 6 ضرب، پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم خضرحیات سے پسٹل معہ 4 گولیاں ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم کامران سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عابد حسین سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا غیرقانونی گیس ریلفلنگ کے الزام میں تھانہ مظفرآباد نے ملزم ندیم کو گرفتارکیا جبکہ پولیس نے 02اشتہاری مجرمان 05عدالتی مفروران اور 03رہائی یافتہ عادی مجرمان گرفتارکرلیا گیا پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔