سندھ میں کورونا سے متاثرہ97 افراد اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 انتقال کرگئے

July 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،کورونا سے جان بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور کورنگی سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ97افراد تشویش ناک حالت میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 3 مریض وینٹیلیٹر پر داخل ہیں۔ ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی شرح 9فیصد سے زائداور کراچی میں کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی شرح 17فیصد سے زائد رہی ،صوبے بھر میں مجموعی طور پر6504افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے591افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جبکہ کراچی میں کئے گئے 3095 افراد کے کورونا ٹیسٹ میں528افرادافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورنا سے 2افراد جانبحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے12 افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔