مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ۔ بلدیہ سعیدآباد پیلا اسکول کے قریب ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 65 برس کے قریب ہے اور فوری طو رپر انکی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ لانڈھی نمبر4اٹک پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹائون خیر آباد کے قریب مسجد کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی ہے متوفی کی عمر 45 برس کے قریب ہے اور لاش پرانی ہوجانے کے باعث اسکی حالت خراب ہوگئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی ۔