ظہیر عباس کی طبیعت بہتر

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لندن کے سینٹ میری اسپتال میں زیر علاج سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آئی ہے انہیں کسی قسم کی لائف سپورٹ نہیں دی جارہی اور تمام مشینیں ہٹا دی گئی ہیں ۔ مگر وہ بدستور انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ انہیں اسپشلائزڈ ٹریٹمنٹ کے لئے ایک دو دن میں دوسرے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔