وفاقی وزیر رانا تنویر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

July 03, 2022

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ )الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا۔رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سےخطاب کیا تھا۔مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجےخود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔