صحافی پر تشدد کا الزام، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج، قاسم سوری کی 5 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

July 03, 2022

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) ایک نیوزچینل کے رپورٹرپرتشدد کرنے اورگاڑی کی ونڈسکرین توڑنے کے الزام میں سابق ڈپٹی سپیکراوران کے مسلح ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھاتھانہ نصیرآبادکو ادریس عباسی نے بتایا کہ میں ایک نجی چینل میں بطور رپورٹر کام کرتا ہوں ، 30جون کو بھاٹہ چوک مویشی مندی کے باہر فرائض سر انجام دے رہا تھا اس دوران سابقہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف قاسم خان سوری کی گاڑی گزری ان کے ساتھ مسلح افراد موجود تھے انہوں نے ہماری گاڑی زبردستی روک لی مجھ پر بدترین تشدد کیا گالیاں دیں اورچینل کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی اور جاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گئے۔