دعا زہرا اغوا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست مسترد

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے دعا زہرا اغوا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔ہفتے کو ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا اغواء کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔عدالت نے دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسر کوتبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ تفتیشی افسر کی سی کلاس رپورٹ ابھی منظور نہیں کی،دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے روبرو پیش کر نا ہے،تفتیش کے اس موڑ پر تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے دلائل میں مؤقف اختیار کیاگیا تھا کہ ایک بچی کراچی سے گئی اور پنجاب پہنچ گئی۔