36سے زائد دکانیں ، ریسٹورنٹس سیل

July 03, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچاؤ پلان پر کارروائیوں کے دوران 3درجن سے زائد دکانوں، کیفے، ہوٹل، مٹن شاپ، سنوکر کلب، سیلون اور موبائل شاپس کو سیل کر دیا گیا۔لاہور کی پانچ تحصیلوں میں سخت انفورسمنٹ کروائی گئی ہیں۔تحصیل رائے ونڈ میں دو درجن سے زائد دکانوں کو سیل کیا اورتحصیل شالیمار، سٹی، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن میں بھی دکانوں کو سیل کیا گیا۔دکانیں نو بجے اور ساڑھے گیارہ بجے کے مقررہ اوقات پر عمل درآمد نہ کرتی ہوئی پائی گئیں۔