ایل ڈبلیو ایم سی کا عید پرصفائی آپریشن کوڈیجیٹل ایپلیکشن سے مانیٹر کرنیکافیصلہ

July 03, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدِ قربا ن پر شہر لاہور میں تمام صفائی آپریشنز کو ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور ویب ایپلیکیشن پر مشتمل ہوگی، ڈیجیٹل ایپ میں اینڈرائیڈ ایپلی کیشن میں آف لائن اور آن لائن موڈ، ریئل ٹائم رپورٹنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیش بورڈ نقشہ کے ساتھ مربوط ہونے کے فیچرز شامل ہیں۔ عید کی تمام سرگرمیاں یعنی عید کیمپ، ٹرانسفر اسٹیشن، پک اپ، عید گاہیں/مسجد، بینرز اور اسٹریمرز، بکر منڈی، سوئل کوورنگ، مکینیکل سویپنگ، مکینیکل واشنگ، اوپن ہیپس، نکاسی آب، ڈمپ سائٹ، فینائل اور چونا کا چھڑکاؤ، قربان گاہوں کی صفائی، ویسٹ بیگز کی تقسیم کی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔