اینٹی ڈینگی ڈے پر سیمینار، آگاہی واکس اور ریلیاں نکالی گئیں

July 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا اس موقع پر آگاہی سیمینار،واکس اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مختلف مقامات پر ڈینگی سپرے بھی کیا گیا، اس سلسلے میں مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی،ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب،اے سی ایس سیکرٹریٹ اور ہیلتھ سیکرٹریٹ، واسا،لوکل گورنمنٹ ،ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، پی ایچ اے ملتان،پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کا انعقاد کیا گیا، خطاب کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ انسداد ڈینگی واک کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اس دن کو منانے کے لیے اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے د فاتر کے کمروں، واش رومز، چھتوں اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب کا سسٹم درست رکھنے اور گملوں وغیرہ میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔