گن پوائنٹ پر متعدد شہریوں سے موبائل،نقدی، زیورات چھین لے گئے

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزادکالونی میں تین نامعلوم ملزمان آزاد رشید سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور 8ہزارروپے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں تین موٹرسائیکل سوار منیب اشرف سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپر دو موٹرسائیکل سوارمحمد اکاش سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سوار کاشف یوسف اوراس کے کزن سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سسکتھ روڈپردوموٹرسائیکل سوار عمیر شہزاد سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں افتخار عظیم اپنی فیملی کے ساتھ صدر واپس آ رہا تھا کہ شالے ویلی چوک میں دو موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر انہیں روک کران کی بیوی سے طلائی زیورات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں دونامعلوم لڑکے حارث صادق سے گن پوائنٹ پر 25سو روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک چراغدین میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرجہانزیب بشارت سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کوہسارکالونی میں تین نامعلوم ملزمان پسٹل اورخنجرکی نوک پرمحسن حسن سے موبائل،15سو روپے اور شناختی کارڈ چھین کرلے گئے ۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ سادات کالونی میں محمد عبید اوران کادوست نجم حفیظ موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نا معلوم افراد نے گن پوائنٹ پر انہیں روک کر ان کا موٹر سائیکل، 25ہزار روپے ،2 موبائل چھین لئے اس دوران ملزموں نےفائر کیا جو نجم حفیظ کے پائوں پر لگا ا دوسرا فائر ملزموں کے ایک اپنے ساتھی کولگا۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں دوران سفر پیر محمد اورمحمد ریاض سے گن پوائنٹ 3لاکھ 57ہزار روپے چھین لئے ،تھانہ روات کے علاقہ میں سہیل فاروق اپنی والدہ کے ساتھ گھر آرہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا لڑی موڑ کے پاس انہوں نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے مدعی اور اس کی والدہ گر گئے۔ ڈاکو نے پسٹل کے زور پر موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی اوراس دوران انہوں نے اس کی والدہ سے پرس چھین لیا جس میں ان کا شناختی کارڈ اور 5ہزار روپے تھے۔ ملزمان مدعی کابٹوہ چھین کرلے گئے جس میں شناختی کارڈ،موبائل،اور 2 ہزار روپے تھے۔ تھانہ چونترہ کے علاقہ کھینگرمیں طا ہرعلی اپنے بچوں کیساتھ گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پران سے22ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ لادیاں میں احسن یعقوب اپنے گاؤں کے پاس زمین میں ہل چلا رہا تھا کہ اچانک 3 نامعلوم اشخاص جن میں سے ایک مسلح کلاشنکوف تھا آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے20ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد عمر سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں شکیل حیدر رکشہ میں نامعلوم سواری کو ہولی فیملی ہسپتال کے قریب لے کر آیا تو مذکورہ سواراس سے 35ہزار اور موبائل چھین کرلے گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار روبینہ بانو کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈپر دوموٹرسائیکل سوارفضائل مہدی کا موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار ناصر اقبال سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں دوموٹرسائیکل سوار ابتسام افتخار سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں گلی میں ندیم اکبر سے2نامعلوم موٹر سائیکل سوار موبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدرروڈپردوموٹرسائیکل سوار بشارت علی خان کا موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں سعدیہ بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار اس کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار لاریب ارم کاپرس چھین کرلے گیاجس میں ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے تھے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں نامعلوم لڑکا محمد اعجاز کاموبائل چھین کرلے گیا، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ کلیام آبادمیں خلیل احمد کی گنے کی مشین مالیتی ایک لاکھ چوری ہوگئی ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں محمد زاہد کے گھرسے موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں میٹروبس میں دوران سفرشیراز احمد کی جیب سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں محمد ذوالقرنین کی جیب سے 12ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں محمد بشارت کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں ساجدہ ایک نامعلوم عورت کے ساتھ ہوٹل میں ٹہری ، نامعلوم عورت اس موبائل،51ہزار روپے چوری کر کے لے گئی،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں تنویر احمد کے کمرے سے 3 موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ چونگی نمبر8میں حماد اشرف کا فلیٹ سے موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر6میں علی یاسر کے 2 بکرے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آبادمیں عمر فیاض کے گھرسے دوموبائل، 2ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ بھاٹہ چوک میں ظہور احمد کاموبائل ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ دھمیال روڈپر نوید اقبال کی بکروں کی فروخت کی د کان سے نامعلوم چور 7 بکرے اورایکدنبہ ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحمت آبادمیں وقاص احمد کے گھر میں چھت کے راستے نامعلوم ملزم داخل ہو کر 4 موبائل اور 50ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں زریان الحسن کے فلیٹ سے 2 موبائل ، دو لیپ ٹاپ اور 77 ہزار روپے چوری ہوگئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیولالہ زارمیں راجہ ظہیر کے گھر کی چھت پر موجود ایلومینیم کے دو دروازے چوری ہوگئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن علی میں صہیبحنیف کی بکری اوربکراچوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں را جہ جہا زیب حسین کی گائے چوری ہوگئی ،تھانہ روات کے علاقہ لوہدرہ میں تو صیف اختر کاایک بیل ، ایک بکرا اور بکری چوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ بسالی میں ملک احتشام کے 2 بکرے چوری ہوگئے۔