پنجاب ہائی وے پٹرول موبائل ایجوکیشن یونٹ کے روڈسیفٹی کے حوالے سے لیکچر

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے گزشتہ ماہ مختلف پبلک مقامات پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیاجس میں لوگوں کو کورونا سے بچاؤ اورٹریفک قوانین بارے آگاہ کیا گیا ۔ انہیں ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ نہ کرنے کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں پر ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ ہائی بیم لائٹس کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔ سیٹ بیلٹ کے استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ترک کرنے کا کہا گیا۔موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹول پلازوں ، یونین کونسلز میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور عوام کو آگاہ کیا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124ڈائل کر کے وہ کسی بھی وقت پٹرولنگ پولیس کو اپنی حفاظت اور مدد کے لئے بلا سکتے ہیں۔