آر ڈی اے میں انسدادڈینگی سیمینار اور واک، شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم

July 03, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی گزشتہ روزحج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ۔ دریں اثناء آر ڈی اے میں گزشتہ روز انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ مری روڈ راولپنڈی پر شہریوں میں آگاہی اورروک تھام سے متعلق بیداری شعور کےلیئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام انسداد ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر ا ختیار کریں ۔ سیمینار ، واک میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آصف محمود جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی داؤد خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حافظ محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی علی رضا، آر ڈی اے سٹا ف یونین صدر خواجہ جاوید اور دیگر عملے نے شرکت کی۔