• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،آئس،چرس،اور آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکئ 53 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،تھانہ سول لائنز، صدر واہ ، چکلالہ ، صادق آباد ، واہ کینٹ اور رتہ امرال پولیس نے کارروائیوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی میں 11کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، راولپنڈی پولیس نے تھانہ سول لائنز اور تھانہ گنجمنڈی سے 2 منشیات سپلائر زکوگرفتار کرکے آئس اور چرس برآمد کرلی ۔ دریں اثناء تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید