راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ نصیرآباد کواعجازحسین نے بتایاکہ سائل کے دادا محمدازرم خان بعمر 75سال کولکھو روڈ پر گاڑی نمبر 714نے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،گاڑی راجہ اذکار سکنہ شیخ پورچلارہاتھا،تھانہ روات کو ڈی ایف سی محمدعدیل ریاض نے بتایاکہ نجی سوسائٹی فیز7میں مہران سیف اللہ وغیرہ کاایان ،مدثر علی جٹ اور حیدرپٹھان سے جھگڑا ہوا،جنہوں نے مہران کو زخمی کردیابعدازاں ایان ،مدثر علی جٹ اور حیدرپٹھان فورتھ فلور پر فلیٹ میں گئے اور وہاں پر مہران سیف اللہ وغیرہ سے لڑائی جھگڑے کے دوران دھکم پیل کی وجہ سے مدثر علی جٹ فورتھ فلورکی کھڑکی سے نیچے گرکرشدیدزخمی ہوگیااور دوران علاج معالجہ فوت ہوگیا،ادھر ٹیکسلا بائی پاس کے نزدیک نہر میں 47سال کانور القمرنہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔