باربر شاپ میں ڈکیتی کی واردات

July 04, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 19 میں باربر شاپ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے،متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس مدد گار 15پر فوری اطلاع دی تاہم آدھے گھنٹے تاخیر کے بعد پولیس پہنچی،ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔