سہراب گوٹھ، کارگو کے ذریعے بھیجی گئی ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن برآمد

July 04, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف کراچی نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بس اڈے پر کارگو کے ذریعے بھیجی گئی ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریک سوٹ میں چھپائی گئی تھی،کارگو لاہور سے بلال احمد نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا اور شہباز مسیح کو موصول ہونا تھا اور اسے برطانیہ کیلئے بک کروانا تھا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔