4 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق، باپ، بیٹا زخمی

July 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں ، دیگر واقعات میں2افراد جاں بحق باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گلبائی پل کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹریلر کی ٹکرسے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ،لاش سردخانے منتقل کرد ی ،واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شپ پیش آیا تھا ، حادثے کا ذمہ دار موقع سے ہی فرار ہوگیا تھا، سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ 28سالہ اشوک اور بیٹا 8سالہ وجے زخمی ہوگئے ، چنیسر گوٹھ ریلوے لائن پر ٹرین کی ٹکرسے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی ۔نارتھ ناظم آباد بلاک کے سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق عمر 25سے 28سال کے درمیان ہے، شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ،لاش سردخانے منتقل کر دی، شیرشاہ تھانے کی حدود ریلوے لائن سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی ، پرانا گولیمار نزد ریکسر لائن گھر سے 26سالہ سندس کی لاش ملی ،اطلاع پر پولیس پہنچی تو گھر کے اندر کے کنڈی لگی ہوئی تھی ، پولیس متوفیہ کے شوہر انور علی کی موجودگی میں دروزاہ توڑ کر اندر گئی،متوفیہ کے شوہر کا کہنا تھاکہ اسکی اہلیہ منشیات کی عادی تھی اس کا علاج بھی چل رہا تھا ،انور علی کے بیان کے مطابق وہ ہفتے کی صبح ڈیوٹی پر گیا تھا رات کو جب گھرآیا تو کافی دیرتک دستک دیتا رہا جب دروزاہ نہیں کھولا تو پولیس کو اطلاع دی ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2مکان نمبر 217/d سے تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس جب مکان کا دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں ایک خاتون کی لاش پڑی تھی،پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تین سے چار روز پرانی ہے، شناخت 65 سالہ غزالہ کے نام سے ہوئی ہے، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں ،خاتون کی ایک بیٹی اسلام آباد میں رہتی ہے۔