پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے بدھ کو کولمبو روانہ ہوگی

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے بدھ کو کولمبو روانہ ہوگی،پاکستانی کرکٹر شان مسعود اور محمد رضوان بھی انگلینڈ سے لاہور پہنچ کر ٹیم جوائن کریں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں حصہ لینے کے لئے بدھ کو لاہور سے کولمبو روانہ ہوگی۔پیر کو لاہور میں کپتان بابر اعظم ٹیم کی روانگی سے قبل پریس کانفرنس کریں گے۔پاکستانی کرکٹر شان مسعود اور محمد رضوان بھی انگلینڈ سے لاہور پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرینگے۔ سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستانی ٹیم2015کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم چھ جولائی کو کولمبو پہنچے گی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل گیارہ سے تیرہ تین روزہ میچ کولمبو کولٹس میں کھیلا جائے گا۔16جولائی سے20جولائی تک پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا جائے گا ۔