بھارتی سپریم کورٹ ملعون نوپورشرماکوقانون کے تحت سزا دے،ثروت اعجاز قادری

July 04, 2022

لاہور(خبرنگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ ڈرامے بازی کی بجائے ملعون نوپور شرما کو قانون کے تحت سزا دے،سپریم کورٹ کا ملعونہ سے معافی مانگنے کی اپیل بھارتی عدلیہ کی بے بسی ظاہرکررہی ہے،نوپور شرما نے دین اسلام کی توہین کی ہے۔ بھارتی عدلیہ اس کو سزا نہیں دے سکتی تو ملزمہ کو عالمی عدالت کے حوالے کردیا جائے،مسلمانوں پر جھوٹے مقدمہ درج کرکے سیکڑوں کو گرفتار کرلیا اور نوپور شرما کی گرفتاری کیلئے بھارتی حکومت اسکرپٹ تیار کرتی رہی،بھارت سن لے توہین آمیز گستاخانہ سلسلہ نہیں روکا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے،مر سکتے ہیں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے،نوپور شرما جنونی دہشت گرد ہے جو مذاہب میں منافرت پھیلا کر دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔