ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس،ڈینگی کے6کیس رپورٹ

July 04, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکررہے ہیں پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابھی تک ڈینگی کے 6کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 14مریض داخل ہیں۔لاہورکے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے7مریض زیرعلاج ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔محکمہ صحت کے تمام افسران کو ڈینگی کی صورتحال بارے الرٹ کررہاہوں۔