عید سے قبل مہنگائی کے طوفان سے غریبوں کی خوشیاں ماند پڑگئیں،ذکراللہ مجاہد

July 04, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل مہنگائی کے طوفان سے غربیوں کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سو سے ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ قربانی کا جانور جو پچاس ہزار میں ملتا تھا اب وہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا۔،جبکہ کمر توڑ مہنگائی نے سفید پوش اور عام آدمی کیلئے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔ لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین امر بن چکا ہے،ایسے میں عید کے تہوار کے موقع پر وہ شدید پریشانی و اذیت کا شکار نظر آرہے ہیں جبکہ حکمران بے حس نے ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے۔