پشاور، مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ،600 مرغیاں برآمد

July 04, 2022

پشاور (نمائندہ جنگ ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو سر غنہ سمیت گرفتار کر لیا،600مرغیا ں برآمد کرلی گئیں،پولٹری فا رمزاور دکانوں سے مردہ مرغیا ں اکٹھی کر کےشورمہ اور برگرکےلئے سپلا ئی ہوتیتھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ باچا خان چوک میں ایک گودام میں بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں موجود ہیں جن کو پشاور کے مختلف حصوں کو سپلائی کیا جانا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے فوری کارروائی کی ہدایت کہ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خان نے رات کے وقت باچا خان چوک میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام سے 600سے زائد مردہ مرغیوں کو برآمد کر کے سرغنہ سمیت 02افراد کو فتار کر لیا گیا۔