لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا

July 04, 2022

لاہور (آئی این پی ) لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پرندہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 سے ٹکرایا جس کے باعث کپتان نے بوئنگ 777جہاز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی۔

حکام نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن نقصان سے بال بال بچ گیا اور ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے طیارے کو دوبارہ کلیئر کر کے دمام روانہ کردیا۔