کراچی (نیوز ڈیسک)ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2001میں ہونے والے 9/11 حملوں میں ہلاک ہونے والے تقریباً 1100؍ افراد کی شناخت دو دہائیوں سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود تاحال نہیں ہو سکی۔ نیویارک شہر کے چیف میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے مطابق واقعے کے بعد جن لاشوں کے نمونے جمع کیے گئے تھے، ان میں سے کئی اب بھی غیر شناخت شدہ ہیں۔