• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس، ساتھی ملازم نے معمولی تکرار پر بھارتی نژاد شخص کا سر قلم کردیا

ڈیلس (رپورٹ۔ راجہ زاہد اختر خانزادہ) مشرقی ڈیلس، ٹیکساس میں ایک ہولناک واردات نے بھارتی کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک 50 سالہ بھارتی نژاد شخص کو اسکے ساتھی ملازم نے بیوی اور نوجوان بیٹے کے سامنے انتہائی بیدردی سے قتل کر کے اسکا سر قلم کر دیا۔ یہ لرزہ خیز واقعہ 10 ستمبر کی صبح سیموئل بلیوارڈ پر واقع ڈاؤن ٹاؤٔن سوئٹس موٹل میں پیش آیا، جہاں مقتول چندرا ناگمالیہ پچھلے تین سال سے مینیجر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم یورڈانس کوبوس مارٹینیز کے درمیان ایک خراب واشنگ مشین کو استعمال کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک تصادم میں بدل گئی۔ اچانک ملزم نے چھری نکالی اور چندرا پر بار بار وار کیے، پھر اسے زخمی حالت میں موٹل کے دفتر کی طرف بھاگنے پر مجبور کیا۔ دفتر میں چندرا کی بیوی اور 18 سالہ بیٹا پہلے سے موجود تھے جنہوں نے ملزم کو روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر کوبوس مارٹینیز کسی طور نہ رکا اور سب کے سامنے چندرا کا سر قلم کر دیا، پھر لاش سے اس کے سر کو کاٹا اور اسکے سر کو لات مار کر پارکنگ لاٹ کے قریب لے گیا اور بعد میں اسکے سر کو کوڑے دان میں ڈال دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ڈیلس کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا جہاں اس پر کیپیٹل مرڈر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چندرا ناگمالیہ کا تعلق بھارت کی ریاست کرناٹک سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید