• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اور دیگر عرب ممالک کی سلامتی کا انحصار امریکا پر ہے، ملیحہ لودھی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز سابق سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ قطر اور دیگر عرب ممالک کی سلامتی کا انحصار امریکہ پر ہے، مگر موجودہ صورتحال میں امریکی کردار پر ”سنگین سوالات“پیدا ہو چکے ہیں،معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب 2022ء کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔ زرعی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو بھی رام کرنے کی کوشش، اسرائیل کا بھی دفاع۔دہری پالیسی نے امریکی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے۔
اہم خبریں سے مزید