کراچی (ٹی وی رپورٹ) امریکی میگزین ”فارن افیئرز“ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیااس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر، عبدالباسط نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق سوچ میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ہے، پاکستان اس وقت ایسے مقام پر ہے جہاں وہ امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے،سابق سفیر، مسعود خان نے کہا کہ بھارت میں امریکی سرمایہ کاری نہ صرف ناکام رہی، بلکہ اس نے خطے میں عدم استحکام کو بھی جنم دیا، ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت میں واضح تبدیلی آئی ہے،سابق سفیر، عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی مفادات کی بنیاد پر استوار ہوں، اور اس مقصد کے لیے طویل عرصے سے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔