• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ضیاالقیوم نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج تیسری بار سنبھال لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر ضیاالقیوم نے جمعہ کو ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج تیسری بار سنبھال لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انھیں 10ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے پر بحال کیا تھا۔ اس سے قبل انھیں سول جج فرسٹ کلاس غربی نے بھی بحال کیا تھا سول جج فرسٹ کلاس غربی نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 21 کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں کی گئی۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ملازمت سے ہٹانے کے لیے قانونی تقاضوں کی پاسداری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ صرف دو روز قبل ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مظہر سعید کی بطور قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی مدت میں 27نومبر تک توسیع کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید