• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے آزاد ادائیگی اور تجارتی تصفیے کا نظام قائم کیا جائیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) روسی وزیر خزانہ انتون سِلیوانوف نے کہا ہے کہ روس اور چین مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے آزاد ادائیگی اور تجارتی تصفیہ (clearing and settlement) کا ایک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، جو یورپی یورو اور دیگر مغربی مالیاتی ڈھانچوں کا متبادل ہو۔ ایک انٹرویو میں سلیوانوف کا کہنا تھا کہ اس نظام کی بنیاد مشترکہ بینک (depository) ہوگا، تاکہ رکن ممالک کو بیرونی پابندیوں اور مالیاتی دباؤ سے محفوظ رکھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید