اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 12ستمبر 2025 کو نوٹیفکیشن نمبر 2159-IR-I/2025 جاری کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو سروس (BS-18 تا BS-20) کے دو افسران کے تبادلے اور نئی تقرریاں کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر جاوید اقبال (ان لینڈ ریونیو سروس/BS-20) جو چیف (IR-آپریشنز وِنگ) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو پروجیکٹ ڈائریکٹر (ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح سیدہ مائمونہ (ان لینڈ ریونیو سروس/BS-18) جو سیکنڈ سیکریٹری (IR-پالیسی وِنگ) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھیں، کو سیکنڈ سیکریٹری (ٹرانسفارمیشن ڈلیوری یونٹ) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں سیکنڈ سیکریٹری (IR-پالیسی وِنگ) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔