امریکا، بیوی پر تشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک

July 04, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں گھریلو تشدد کی شکایت پر گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس افسران اور محکمے کا تربیت یافتہ جاسوس کتا ہلاک ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی کے پہاڑی پر واقع نیم آباد علاقے سے پولیس کو ایک شکایت موصول میں ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک 49 سالہ شخص خاتون کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔