ڈنمارک میں مال میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

July 05, 2022

کوپن ہیگن(نیوز ڈیسک)ڈنمارک کے دارالحکومت میں ایک مال میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک جبکہ کئی کو زخمی کردیا گیا،اے ایف پی کے مطابق پولیس نے کوپن ہیگن کے مال میں ہونے والی کئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،پولیس چیف سورن تھوماسین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈین نامی ایک 22سالہ نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ یہ دیکھنا ہے کہ یہ کارروائی ایک شخص نے کی ہے یا اس میں ایک سے زائد افراد ملوث ہیں۔