دبئی سے آنے والے شخص کولوٹ لیاگیا

July 05, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دبئی سے آنے والے شخص کو گھرجاتے ہوئے ایوب پارک کے سامنے لوٹ لیاگیا۔تھانہ مورگاہ کو محمد تنویر اکرم نے بتایا کہ میں دبئی سے واپس پاکستان آیا جہاں اسلام آباد ائیر پورٹ پر میرے گھر والے مجھے لینے آئے ہوئے تھےہم گاڑی میں اپنے گائوں راولاکوٹ کیلئے روانہ ہوئے جب گاڑی ایوب پارک کے سامنے سے گزری تو ایک گاڑی نمبر ایل ای 2810 میں موجود ایک شخص نے ٹارچ مار کر ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی کو سائیڈ پر روکا تو ٹارچ مارنے والا شخص جس نے پولیس کی کیپ پہنی ہوئی تھی نے ڈرائیور سے گاڑی کی رجسٹریشن بک اور لائسنس طلب کیا، اس کے بعد اس نے مجھے باہر بلایا جب میں گاڑی سے اتراتومذکورہ شخص نے مجھ سے میرا پاسپورٹ طلب کیا اور پھر واپس کر دیا اورمیریتلاشی لینے لگا۔ اس دوران اس نےمیری جیب سے 10ہزار 300درہم اور 25ہزار روپے نکال لئے اورگاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوسرے نامعلوم ساتھی کے ہمراہفرار ہو گئے۔