امریکہ کیساتھ تجارت و دیگر شعبوں میں رابطے مستحکم کرنیکی ضرورت، پرویز الٰہی

July 05, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، پارلیمانی و باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاپرویزالٰہی نے کہا کہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی،رابطے ، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں شر اکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہےامریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو 75 سال ہو چکے ہیں، امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہےاقتصادی ترقی کیلئے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں انہوں نے کہا کہ، سلیکون ویلی میں پاکستان اور امریکہ کا داخلہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کہا کہ امریکہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے دلاور سید نےپرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کی وزارت اعلیٰ میں ایف سی کالج لاہور واپس پریسبیٹیرین چرچ کے حوالے کیا گیا سپیکر نے دلاور سیدکو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا اوراسمبلی کے نئے ایوان اور بلڈنگ کا دورہ بھی کرایا ملاقات میں مس گایا علاقائی پالیسی لیڈر برائے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن، مس کیتھلین گبیلیسکو سربراہ سیاسی و اقتصادی امور برائے امریکی قونصلیٹ لاہور اور صدف سعد پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ برائے امریکی قونصلیٹ بھی موجود تھیں۔