امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے پاور پلانٹس معیشت پر بھاری، حماد اظہر

July 05, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے ترجمان برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت اور توانائی پر بھاری چیز امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے پاور پلانٹس، نہ بھی چلائیں تو اربوں ڈالر دینا پڑتے ہیں ہم نے مطالبہ کیا 20 بند پلانٹس کے نام بتا دیں آج تک لسٹ نہیں دکھائی گئی، ہم نے مطالبہ کیا کہ 20بند پلانٹس کے نام بتا دیں مگر آج تک کوئی لسٹ نہیں دکھائی گئی، امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے پلانٹس نہ بھی چلائیں تو اربوں ڈالر دینے پڑتے ہیں، ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معیشت اور توانائی پر اسوقت سب سے بھاری چیز ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے پاور پلانٹس ہیں ، انہیں نہ چلاو تب بھی اربوں ڈالر دینے پڑتے ہیں اور اگر چالو کرو تو بجلی اور بھی مہنگی ہو گی،تحریک انصاف کے دور میں 5700 میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوئے لیکن ن لیگ نے ملک کی توانائی کو امپورٹڈ ایندھن کے مرحون منت کر دیا ہے انکے لگائے پلانٹ اتنی مہنگی بجلی بناتے ہیں کہ خود نون لیگ انہیں نہیں چلا رہی مسئلہ پیداواری صلاحیت کا نہیں ، ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کا کوئی تصور نہیں تھا۔