کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی پر نشر ہونے والی مقبول ڈرامہ سیریل ”مفاد پرست“ اپنی دلچسپ کہانی اور مضبوط کرداروں کے باعث ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس ڈرامے کی آخری قسط جمعرات کی شب9 بجے نشر کی جائے گی۔ دو کزنز زارا اور مہرو کی متضاد شخصیتوں پر مبنی یہ ڈرامہ محبت، خود غرضی اور تقدیر کے گرد گھومتا رہا جس نے ہر قسط میں نیا موڑ پیش کیا۔ ڈرامے میں نازش جہانگیر خان، اسامہ طاہر، عائشہ راجپوت، جان ریمبو (افضل خان)، صاحبہ افضل، جاوید شیخ، نازلی نصر، نوین نقوی، رمیز صدیقی، سلمیٰ حسن، عدنان صمد اور یاسر شورو نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔عبداللہ کادعوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں تیار کئے گئے اس سیریل کی ہدایات محمد افتخار عفی نے دی ہیں جبکہ کہانی صبا حسن اور انیلا سید نے تحریر کی۔