کوئٹہ( جنگ نیوز) حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے دہشتگرد حملوں کے بعد39انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں میرحیر بیار مری اور میر براہمداغ بگٹی کے نام بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے مطلوب افراد کی اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے سے 25 کروڑ تک انعام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حر بیار مری اور براہمداغ بگٹی کی معلومات فراہم کرنے پر 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔