کراچی (جنگ نیوز) جیوٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ کی نئی قسط میں فیصلہ کن موڑ آگیا ہے۔ چند ماہ کی خاموش اذیت کے بعد پاکیزہ نے حراساں کرنے والے یاسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے میں ”پاکیزہ“ کے گھر والے اس کے ساتھ نہیں اور اس کا شوہر بھی اس فیصلے کے حق میں نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بیرسٹر ثمن اور پاکیزہ یہ جنگ تنہا لڑ پائیں گی، اور کیا ملزم کو اس کے کئے کی سزا ملے گی؟۔ یہ سب کچھ ناظرین اس سیریل میں دیکھ سکیں گے۔ ”ایک اور پاکیزہ“ ہر بدھ اور جمعرات شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جاتا ہے۔