اسلام آباد (جنگ نیوز) تازہ گلوبل سائٹیشن امپیکٹ رینکنگ میں 58پاکستانی سائنسدان دنیا کے سب سے بااثر 2فیصد محققین میں شامل قرار پائے ہیں، جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے تحقیقی کردار کا مظہر ہے، زیادہ تر محققین عوامی صحت، کلینیکل میڈیسن، غذائیت، انڈوکرائنولوجی، نفسیات، وبائی امراض، مائکرو بایولوجی اور صحت پالیسی جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے زراعت، ویٹرنری سائنسز، فارماکولوجی اور بیہیوریل سائنسز میں شمولیت کی ہے۔فہرست میں نامور محققین میں پروفیسر ذلفیقار احمد بُھٹہ، پروفیسر جاوید اکرام، پروفیسر عبدالباسط شامل ہیں۔