لاہور(پ،ر)مقررین نے کہا ہے کہ سول سروسز کے رول ماڈل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی خودنوشت ’’جہد مسلسل‘‘ اور ’افکار تازہ ‘ کے ذریعے سچائی اور حقیقت نے خود کو منوالیا۔ سول سروسز کے رول ماڈل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی انتہائی مقبول خودنوشت ’’جہد مسلسل ‘ ‘ اورانتہائی اہم مضامین پر مشتمل کتاب ’’ افکار تازہ ‘‘ کی تقریب پذیرائی اسٹاف کالج (NSPP) میں منعقد ہوئی ۔معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے کہا کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی خودنوشت’ جہد مسلسل‘ کی غیرمعمولی قابلیت سے میرا ایمان اس بات پر پختہ ہوگیا ہے کہ سچائی اور حقیقت اپنے آپ کو منوالیتی ہے۔معروف شاعر شعیب بن عزیز نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ کی فکر کی تازگی اور قلم کی جولانی نے جید ادیبوں کی کوبھی اپنا مداح بنالیا ہے۔کاش ہمارے معاشرے میں ان اعلیٰ اقدار اور ارفع مقاصد کو بھی پذیرائی اور پیروی کی دولت نصیب ہو۔جن کیلئے چیمہ صاحب جیسے اہل درد اپنی زندگیاں تج دیتے ہیں۔این ایس پی پی کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔