• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وفاقی وزراء کراچی کی ترقی کیلئے ساتھ دیں، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران بعض عناصر کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، جس ٹھیکیدار کو کام نہیں ملتا وہ شکایات اور الزام تراشی شروع کردیتا ہے مگر ہماری ترجیح کام کو شفاف انداز میں کم سے کم وقت میں مکمل کرنا ہے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے کہوں گا کہ وہ کراچی کی ترقی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساتھ دیں اور شہر کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں، میئر کراچی نے ضلع غربی میں منگھوپیر ٹاؤن کے علاقے پختون آباد میں کیپٹن کرنل شیر خان اسپورٹس گراؤنڈ اور فیملی پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر ،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر مجموعی لاگت 186.994ملین روپے آئے گی فیملی پارک تقریباً 2705 اسکوائر یارڈ رقبے پر قائم کیا جائے گا جہاں جاگنگ ٹریک، گرین ایریاز، گزیبو، بیٹھنے کی بنچز اور بچوں کے کھیلنے کا ایریا بنایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید