• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے م یہ طور پرغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمام کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں علمدار حسین اور مسمات ارم اصغر شامل ہیں ،ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 45300 کینیڈین ڈالر اور 28400 امریکی ڈالر برآمد کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید