کراچی( خالد محبوب ۔۔۔اسٹاف رپورٹر) سندھ میں طلبہ و طالبات کے لیے وزیر اعظ یوتھ پروگرام کے تحت20ہزارلیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں ،یہ بات مسلم لیگ (ن)کے سنئیررہنما اور لیپ ٹاٹاپ کمیٹی کے رکن نہال ہاشمی نےجنگ کو بتائی ،انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے جمعرات 12فروری قائد عوام انجنئر نگ یونیورسٹی نوابشاہ کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،تقریب میں نوابشاہ کے پڑپوتےاور (ن)کے رہنماجی ایم شاہ ،پی ایم یوتھ پروگرام کےکوآرڈی نیٹرفہدشفیق ،خرم عباسی اور دیگر مہمان شرکت کریں گے ۔ نہال ہاشمی نےکہا کہ بعد ازاں لاڑکانہ،خیر پوراور دیگرشہروں میں بلارنگ ونسل لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔