• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاز انٹرنیشنل کی جانب سے ٹی پی ایل انشورنس کے کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )نے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی ہے،دونوں کمپنیوں کےمعاہدے میں ایس ای سی پی کی سہولت کاری سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ ٹی پی ایل پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی میں جاز انٹرنیشنل جو کہ ایک بڑی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی ہے کے درمیان یہ شراکت داری سے نہ صرف ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی بلکہ انشورنس کے دائرۂ میں توسیع اور بیمہ کے صارفین کو جدت اور سہولت ملے گی۔
ملک بھر سے سے مزید