شان مسعود جون میں بھی انگلش سیزن کے بہترین کرکٹر قرار

July 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاربی شائر کے پاکستانی اوپنر شان مسعود کو جون کے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے تین ماہ میں دوسری بار یہ اعزاز کو حاصل کیا ہے۔ شان مسعود لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کرنے بدھ کو سری لنکا روانہ ہورہے ہیں۔ شان مسعود نے تین میچوں میں 649رنز بناکر 192پوائنٹس حاصل کئے ۔ انہوں نے73 فیصدووٹ حاصل کئے۔