سکھن پولیس کی کارروائی، مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

July 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے بھینس کالونی زیر پوائنٹ سوڈا فیکٹری کے قریب دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہوگئے ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 25سالہ محمد یاسر ولد صابر حسین اور 25سالہ ایاز علی کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے 3ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار ملزمان سے ایک 30بور پستول ، ایک بے بی کلاشن تیس بور بمعہ ایمونیشن ، 15چھینے گئے موبائل فونز ،50ہزار روپے نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمدکی گئی جو کورنگی صنعتی ایریا کےعلاقے سے چھینی گئی تھی ۔ گرفتار ملزمان اور ان کا گینگ ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم ، چوری ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔