عمران خان یا دیگر سیاسی جماعتیں اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لیں، ضیاء عباس

July 06, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان یا دیگر سیاسی جماعتیں اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لیں اور ان باتوں سے گریز کریں جس سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہو،پاکستان کی سیاست میں پچھلے کچھ عرصے سے اداروں پر تنقید فیشن بن گیا ہے، جس کا مقصد ملکی یک جہتی کو تباہ کرنا ہے۔