وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب‘عدالتی فیصلے کی رو سے اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب

July 06, 2022

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 22 جولائی کو شام4بجے طلب کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے ۔ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعلی کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں۔